Live Updates

وزیر اعظم کا بیان کہ ’’پاکستان دنیا میں سب سے سستا ملک ہے ‘‘ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے،امیرجماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 4 اگست 2021 00:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا بیان کہ ’’پاکستان دنیا میں سب سے سستا ملک ہے ‘‘ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اس کو دکھائی ہی نہیں دیتا کہ دنیا کے زمینی حقائق کیا ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔

بوگس جھوٹے سروے ،پروپیگنڈے وغلط بیانا ت دیکر عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہورہی ہے روزانہ منی بجٹ،مہینے میں دودفعہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،روپے کی قدر میں بابارکمی،بدترین لوٹ مار کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک صدی کاسب سے بڑاجھوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت ،وزیراعظم دعوئوں واعلانات کے مطابق عوام کو ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا ہے کہ نام نہاد اپوزیشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

صوبائی ووفاقی حکومتوں میں اپوزیشن وحکومت کی تمام پالیسیاں اقدامات عوام دشمن ہیں اپوزیشن اپنی بار ی کے انتظارمیں ذاتی مفادات چاہتے ہیں ہر حکومتی بل میں اپوزیشن حکومت کا ساتھ ہیں سابقہ حکومتوں میں فرینڈلی اپوزیشن تھی اس حکومت میں صرف پروپیگنڈہ و میڈیا بیانات تک ذریعے اپوزیشن موجودہیں۔مسلم لیگ ن ، اورپیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے صرف اور صرف ذاتی مفادات کو حاصل کرنے کی کوشش کی تھی اگر یہ اتحاد حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے کام کرتا تو آج حکومت گھر جاچکی ہوتی۔

قوم دیکھ لے کہ اس کے ساتھ کون مخلص ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی ایشوز کو اجاگر کیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران چار مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا جو کہ حکمرانوں کی بد ترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنی طرز حکومت کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان کے 22کروڑ عوام ان کو تبدیل کر دیں گے ۔ماضی کے حکمرانوں کا انجام بھی سب کے سامنے ہے ۔ تبدیلی کے نام پر قوم کو جو لالی پاپ دیا گیا اس کی حقیقت کھل چکی ہے۔ عوام کی توقعات اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے نرم گوشہ ختم ہو چکا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات