اسلام آباد میں یادگار قائداعظم کے سامنے لڑکا لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ، مقدمہ درج کر لیا گیا

لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج، پولیس تاحال لڑکا لڑکی کی شناخت نہ کر سکی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 3 اگست 2021 22:17

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم کے سامنے لڑکا لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3اگست 2021) اسلام آباد میں یادگار قائداعظم کے سامنے لڑکا لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل ہونے کے بعد لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا- تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں قائداعظم کے پورٹریٹ کے سامنے لڑکا لڑکی کا غیر اخلاقی فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا- ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے- ابھی تک لڑکا لڑکی کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے- واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی تھی- سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی اور لڑنے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی ہے۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ان کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ آگاہ کریں۔یہ بھی معلوم نہیں ہوسکتا ہے کہ فوٹو شوٹ کرانے والے لڑکا اور لڑکی کون ہیں اور ان کی جانب سے بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِس حوالے سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔

بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک عوام مقام پر دو نوجوان نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں اور کوئی اِس حوالے سے نوٹس نہیں لیتا اور یا کوئی شہری اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اطلاع نہیں کرتا۔