د*بصیر خان کاکڑ کا ساتھیوں سمیت جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 3 اگست 2021 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی پر اعتماد کا اظہار برشور کے سرکردہ شخصیت بصیر خان کاکڑ نے ساتھیوں سمیت جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی پر صدق دل سے اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان میں واحد جماعت ہے جو کہ بلوچستانی عوام کے حقوق اور بلوچستان کے ساحل ووسائل کا دفاع کرنے میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ ہم نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے شمولیت کرنے والوں میں محمد رفیق کاکڑ ‘ طفیل احمد کاکڑ ‘ ٹھیکیدار سعیدکاکڑ ‘ابرار کاکڑ ودیگر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :