پاک ویسٹ انڈیز سیریز، میچ شروع ہونے سے صرف چند منٹ قبل بارش دوبارہ شروع

میچ منسوخ کر دیے جانے اور سیریز پاکستان کے نام ہونے کا امکان، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کی تھی

muhammad ali محمد علی منگل 3 اگست 2021 23:14

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، میچ شروع ہونے سے صرف چند منٹ قبل بارش دوبارہ شروع
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 03 اگست 2021ء) پاک ویسٹ انڈیز سیریز، میچ شروع ہونے سے صرف چند منٹ قبل بارش دوبارہ شروع، میچ منسوخ کر دیے جانے اور سیریز پاکستان کے نام ہونے کا امکان، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بارش سے متاثرہ چوتھے میچ کو 9 اوورز تک محدود کر کے کھیل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم میچ کے دوبارہ آغاز سے چند لمحے قبل ہی بارش کے دوبارہ آغاز کی وجہ سے اب میچ منسوخ کر دیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل گیانا میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری میچ کو بھی بارش کے باعث روک دیا گیا تھا، جبکہ سیریز کے 2 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے۔ چوتھے میچ کے سلسلے میں صرف 3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو پایا تھا جب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے چوتھے اور آخری مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز چار میچز کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ میں بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تھی جس کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک جمیکا جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔