متحدہ عرب امارات کی ساحلی حدود میں 4 بحری جہازوں کا رابطہ منقطع، ایک بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیے جانے کی اطلاعات
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے فجیرہ کی حدود میں ایک جہاز کے ممکنہ طور پر ہائی جیک ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد 4 اور جہازوں کے رابطے منقطع ہونے کی اطلاع
محمد علی بدھ 4 اگست 2021 00:23
(جاری ہے)
اس تازہ ترین صورتحال سے قبل برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے فجیرہ کی حدود میں ایک بحری جہاز کے ممکنہ طور پر ہائی جیک ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم اس اطلاع میں بحری جہاز سے متعلق مزید کسی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
جبکہ ایک بحری جہاز کے مبینہ اغوا کی اطلاع سامنے آنے کے بعد مزید 4 اور بحری جہازوں کے رابطے منقطع ہونے کی بھی اطلاع سامنے آئی ہے۔ جن بحری جہازوں کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقع ہوا وہ تیل بردار بحری جہاز ہیں جن کی شناخت کوین ایماتھا، گولڈن بریلیئنٹ ،جگ پوجا اور ابیس کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تمام بحری جہاں نے اپنے خودکار شناختی نظام کے ٹریکروں کے ذریعے یہ اطلاع دی کہ وہ کمان میں نہیں رہے ہیں، ۔اس کا بالعموم یہ مطلب ہوتا ہے کہ جہازوں کا خود پرکنٹرول نہیں رہا ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ برطانوی ذرائع کو یقین ہے کہ اسفالٹ پرنسیس نامی بحری جہاز کواغوا کر لیا گیا ہے، جبکہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جہاز کے اغوا میں کون ملوث ہے۔ العربیہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال سے قبل برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے تیسرے فریق کے ذریعے کی بنیاد پر بحری جہازوں کوخبردار کیا تھا کہ وہ اماراتی علاقے فجیرہ کی ساحلی حدود میں 60 ناٹیکل میل مشرق میں واقع علاقے میں زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ تاہم بحری جہازوں کے مبینہ اغوا کے حوالے سے تاحال مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے اور برطانیہ کی وزارت دفاع نے فوری طور پر ان واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، جبکہ اماراتی حکومت نے بھی اس واقعے کی تاحال تصدیق نہیں کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.