اہلخانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے‘شلپا شیٹھی

فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے ‘ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں‘اداکارہ نے ہاتھ جوڑ لیے

بدھ 4 اگست 2021 11:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کے اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق کہا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے اہلخانہ اور بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کندرافحش فلموں کے سکینڈل میں پہلی بار اداکارہ شلپا شیٹھی نے کھل کروضاحت کی ہے، اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے دن ہرلحاظ سے ہمارے لیے بہت مشکل تھے ، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں ۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے ۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے ۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔