اہلیہ بھی ’خدا اور محبت‘ میں فیروز خان کی اداکاری سے متاثر

بدھ 4 اگست 2021 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے بھی ڈرامے ’خدا اور محبت‘ میں شوہر فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز کی اداکاری سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔سٴْپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ میں فیروز خان اور اقراء عزیز فرہاد اور ماہی کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

علیزے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ڈرامے میں اقراء عزیز اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی تعریف کی۔

انہوں نے ڈرامے کے ایک سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعتاً وضاحت سے باہر ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ متعدد مرتبہ فیروز اور علیزے کی علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرچکی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

متعلقہ عنوان :