پسند کی شادی کرنے پر مخالفین نے لڑکے کے رشتے دار کو جلا دیا
ملزمان نے بجلی کے تار، ڈنڈوں، اینٹوں اور لاتوں سے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پاؤں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 4 اگست 2021 11:44
(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 8 ماہ قبل متاثرہ شخص کے رشتہ دار نے پسند کی شادی کی ، فریقین نےجرگہ کرکےجرمانہ لےکر صلح کرلی تھی، لڑکی کے ورثا نے پرانی رنجش پرحملہ کرکےلڑکے کے رشتہ دارپر تشدد کیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں آج بھی پسند کی شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ دو ماہ قبل علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں با اثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغواء کرکے زیادتی کی کوشش کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں خاتون کو گھسیٹا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی والدہ زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغوا کیا اور اسے نامعلوم جگہ پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کی قید سے آزاد کروا لیا ۔ پولیس نے گھناؤنے فعل میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے جب کہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک گھناؤنا جُرم رپورٹ ہوا تھا جہاں بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے بعد ازاں ملزم کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.