سرگودھا‘دیرینہ دشمنی پر دو متحارب گروپوں کے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ میں 2 افراد جاںبحق

بدھ 4 اگست 2021 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) دیرینہ دشمنی پر دو متحارب گروپوں کے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ میں 2 افراد جاںبحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی پی او نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور گرفتاری کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد کے گاؤں رکھلہ منڈی میں دیرینہ دشمنی پر اعوان گروپ اور جنجوعہ گروپ کے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد قتل اور 5 افراد شدید زخمی ہو گے جن میں دونوں گروپوں کاایک ایک شخص جانبحق اور زخمیوں میں اعوان گروپ کے 4 افراد شامل ہیں۔

معلوم ہوا کہ گاوں رکھلہ منڈی میں دونوں گروپوں کے مسلح افرادفائرنگ سے اعوان بھارتی گروپ کاصابر حسین موقع پرجان بحق اور چار افراد جبار،عطا محمد،ذیشاں، محمد بلال،جبکہ جنجوعہ گروپ کا محمدبلال جنجوعہ جاںبحق اور اس کا بھائی ذوالقرنین جنجوعہ زخمی ھوگئے جن کوٹی ایچ کیوھسپتال منتقل کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے 2 افراد کے قتل اور پانچ افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ نوٹس لے لیامحمد نوید ڈی پی او خوشاب کا تھانہ قائدآباد کی حدود میں 02 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی اور فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ قائدآباد کو کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔