مری 1876میں قائم ہونے والا گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بانسراگلی قبضہ مافیا کی نظر میں

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی بدھ 4 اگست 2021 12:06

مری 1876میں قائم ہونے والا گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بانسراگلی قبضہ ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) قبضہ واگزار نہ کرونے پر  احتجاج کی کال روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا جائے گا محمد فیاض عباسی صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل مری ۔

(جاری ہے)

عاطف محمود عباسی جنرل سیکریٹری پنجاب ٹیچر یونین تحصیل مری حلقہ غربی رب نواز عباسی،رفعت حسین شاہ سبزواری نائب صدور پنجاب ٹیچر یونین تحصیل مری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سکول کی زمین کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہےایک طرف سےپانچ منزلہ پلازہ کھڑا کرکے اس کی چھت کا سارا پانی اس  کے اوپر چھوڑ دیا گیا ہے دوسری طرف روڈ کا بہانا بنا کر درمیان سے سڑک بنائی جا رہی ہے اور ایک سائیڈ پر کیبن جو پہلے کچا بنایا گیا تھا اب اس پرلنٹر ڈال کر پکا کر دیا گیا ہے انتظامیہ اور محکمہ کو بار بار درخواست د ینے کے باوجود کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی دوسری طرف جب وزیر تعلیم مراد راس صاحب مری کے دورے پر آئے تھے ان کے نوٹس میں بھی یہ بات لای گی تھی مگر ان کی ہدایت پر بھی کوئی کاروائی نہ کی گئی اگر سکول کی زمین پر قبضہ واگزار نہ کروایا گیا تو پنجاب  ٹیچر یونین اس سلسلے میں ایک بھرپور احتجاج کی کال دی گئی اور روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور محکمہ پر ہوگی.