سفیران امن قافلہ کی امن بھائی چارے کا پیغام لے کر اوچ شریف بنگلہ بخاری پر آمد،محرم الحرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام لائسنسداران اور منتظمین جلوس سمیت ممبر امن کمیٹی کی شرکت

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان بدھ 4 اگست 2021 12:09

سفیران امن قافلہ کی امن بھائی چارے کا پیغام لے کر اوچ شریف بنگلہ بخاری ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) محرم الحرم میں امن و امان کو ھر صورت قائم رکھنے پر تمام علماء کرام کا اتفاق,محرم الحرم کے ایام قریب آتے ھی محرم کے جلوسوں کی روٹس کے وزٹ اور امام بارگاہوں کے اطراف کی صفائی ستھرائی اور عشرہ محرم کے دوران امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے ھر سال کی طرح اس سال سفیران امن کا قافلہ صدر مرکزی انجمن تاجران بہاولپور حافظ محمد یونس کی قیادت میں شہر شہر ھوتا ھوا اوچ شریف بنگلہ بخاری پہنچ گیا جہاں سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے قافلے کی ویلکم کیا اور محرم الحرم کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے ھر سال کی طرح اس سال بھی تمام مکاتب فکر کے علماء سے تعاون کی اپیل کی جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء و منتظمین جلوس اور لائسنسداران نے ھر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر تمام علماء کرام نے محرم الحرم کے حوالے سے امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی لازوال قربانیوں کو سراہا اس موقع پرسجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری,ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد حسین بخاری,مخدوم سید سبطین حیدر بخاری سابق چئرمین میونسپل کمیٹی اوچشریف،حافظ محمد یونس صدر مرکزی انجمن تاجران بہاولپور،،ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف سجاد احمد سندھو،مولانا عبدارزاق،سیدزوارحسین،خواجہ ضامن حسین،خواجہ عنصر عباس،مولانا،قاری حمزہ،مفتی جاوید،قاری عبدالقوی،چوھدری فیاض حسین،حسنین احمد سودھا،رشید احمد سودھا زاہد خان کلہوڑا،،مولانا احسان الحق سمیت کثیر تعداد میں شریک تھے لائسنسداران کی جانب سے انتظامیہ سے محروم الحرم کے جلوسوں کی روٹس کے مرمت اور صفائی ستھرائی پر کام جلد از جلد مکمل مکمل کرنے پر زور دیا۔