سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلع صدر دلمراد داہانی نے پانچ موٹر سائیکل چوری کی برآمدگی کیلئے پریس کانفرنس کی

Hazoor Bux حضور بخش منگی بدھ 4 اگست 2021 12:11

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلع صدر دلمراد داہانی نے پانچ موٹر سائیکل چوری ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) شورومز مالکان کی دکانوں سے پانچ موٹر سائیکل چابی چور اڑا لے گئے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس نے موٹر سائیکلیں ریکور کرانے میں ناکام ہوگئی ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلع صدر دلمراد داہانی نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں ، کشمور روڈ کے مقام پر شورومز مالکان کی پانچ موٹر سائیکلیں چوری ہوگئی جسے ایک ہفتہ گزر گیا مگر پولیس ریکور کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے ، انہوں کہا کہ ایس ایس پی امجد احمد شیخ کو چاھئے کہ فورن چوری شدہ موٹر سائیکل ریکور کرائی جائیں دوسری صورت میں اپنا حق حاصل کرنے کیلئے احتجاجی تحریک چلائیں گے ، انہوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یے بھی کہا کہ پولیس شہریوں کو چوری کی وارداتوں سے نجات دلائی دن دہاڑی شہر میں چوریاں ہورہی ہیں شہری خوف زادہ ہوگئے ہیں ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور نوٹس لیں اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بر آمد کرواکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ، دوسری صورت میں پولیس کیخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے۔


متعلقہ عنوان :