سری لنکا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے تین سٹار کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

بدھ 4 اگست 2021 13:04

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سری لنکا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے تین سٹار کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ی لنکا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے تین سٹار کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ، تینوں کھلاڑی جن کا تعلق سری لنکا سے ہے ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل نائب کپتان کوشل مینڈس، اوپنر دھانوشکا گوناتھلاکااور وکٹ کیپر نروشن ڈک ویلا کو ڈرہم میں بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے پر طویل پابندی کے ساتھ پچاس ہزار ڈالرجرمانے کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یہ سخت ترین سزا ہے جو اب بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ایک مثال بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان تین کھلاڑیوں پر پابندی ٹیم کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ سری لنکن بورڈ نے تینوں کرکٹرز کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک سال معطل کردیا گیا۔ یہ کھلاڑی چھ ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور پابندی مکمل ہونے کے بعد دو سال تک پروبیشن پر رہیں گے۔ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے مینڈس اور گوناتھلاکا کو دو سال جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ڈکویلا کو 18 ماہ سزا کی سفارش کی تھی تاہم جرمانہ تجویز کردہ رقم سے دوگنا تھا۔