لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، شعیب اختر

بدھ 4 اگست 2021 13:04

لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، شعیب اختر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کشمیر پریمیئر لیگ پر قائم کردہ موقف پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، پی سی بی کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔