میگا ایونٹ آزادی کپ ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 2021 ملتوی کردی گئی

چیمپئن شپ 2021 کی تیاری مکمل ہو گئی تھیں محرم الحرام کی وجہ سے یہ میگا ایونٹ ملتوی کر دیا گیا 25 اگست سے 31 اگست 2021 تک لیزر سٹی بولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگا

بدھ 4 اگست 2021 13:04

میگا ایونٹ آزادی کپ ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 2021 ملتوی کردی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے میگا ایونٹ آزادی کپ ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 2021 ملتوی کردی جس کا انعقاد پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن نے لیڑر سٹی بولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی کے اشتراک سے کیا تھا جو 8 اگست سے 14 اگست 2021 تک شیڈول تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کا کہنا ہے کہ آزادی کپ ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 2021 کی تیاری مکمل ہو گئی تھی لیکن محرم کی وجہ سے یہ میگا ایونٹ 25 اگست 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے اپنا پی ٹی بی ایف آفیشل گانا بھی لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کہ مشہور گلوکار عظیم خان نے ٹین پن بولنگ کے بول میں گایا ہے لیکن محرم کے حوالے سے ہمارا آفیشل گانا آزادی کپ ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 2021 کی نئی شیڈول کی تاریخ پر لنچ کرے گا۔ 25 اگست سے 31 اگست 2021 تک لیزر سٹی بولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔