مسلم لیگ نون نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا
مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہے اور مسلم لیگ نون کی پالیسی واضح ہے‘ملکی حالات کے پیش نظرفوری انتخابات ہونے چاہیں. شاہدخاقان عباسی
میاں محمد ندیم بدھ 4 اگست 2021 13:08
(جاری ہے)
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دیں گے شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے اور اگر آئین شکنی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے انتخابی مہم پارٹی کی ہوتی ہے ذاتی نہیں ہوتی کشمیر میں بہترین روڈ میپ موجود ہے وہاں شفاف حکومت تھی. رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا پانچواں نمبر آیا جیسے ملک کے حالات ہیں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیئیں. قبل ازیں راہنما نون لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نیشنل ڈائیلاگ ملک کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ سے پہلے اعتراف کرنا ہو گا کہ ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے نااہل تھے، انہیں جیل ڈال دیا گیا، تین ہفتے میں کیا حکمتِ عملی بناتے؟ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مفاہمت پر نواز شریف راضی ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کے موقف میں کوئی تضاد نہیں ہے. سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے جو چیزیں منسوب کی گئی تھیں وہ انہوں نے خود غلط ثابت کر دیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ایک بات سنی ہے کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چلنا چاہیے،ذاتی انا پر حکومتیں نہیں چلتیں، قومی مفاہمت تمام اداروں کے مابین ہوتی ہے.مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.