عاصم سلیم باجوہ نے عہدہ کیوں چھوڑا، میں نہیں جانتا

چینی ‏کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کامیراوسیع تجربہ ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 اگست 2021 14:07

عاصم سلیم باجوہ نے عہدہ کیوں چھوڑا، میں نہیں جانتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اگست 2021ء) : عاصم سلیم باجوہ کے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک کے عہدے پر تعینات ہونے والے خالد منصور کا کہنا ہے کہ عاصم باجوہ نے عہدے ‏کا چارج کیوں چھوڑا اس بارےمیں نہیں جانتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی ‏کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کامیراوسیع تجربہ ہے وزیراعظم نےجوذمہ داری دی ہےبخوبی ‏نبھانےکی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سےکل ملاقات ہوگی ابھی چارج نہیں سنبھالا، ملکی ترقی کیلئےجہاں ‏بھی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہوگی کام کریں گے ملکی ترقی کے لیے جو بھی پروجیکٹس ہوں گےمل ‏کرکام کریں گے اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلدمکمل کرنےکی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

خالد منصور نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے کوشش ‏ہوگی اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے وزیراعظم نےمدعوکیا اورکہا کہ آپ کو یہ ذمہ ‏داری دیناچاہتا ہوں وزیراعظم عمران خان سے 2 ، 4 دن پہلےملاقات ہوئی تھی لیکن عاصم باجوہ نے ‏عہدے کا چارج کیوں چھوڑا اس بارے میں نہیں جانتا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔

یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ انشاء اللہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔
جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا اور انہیں معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کردیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ خالد منصور بطور معاون خصوصی برائے سی پیک امور ذمہ داری سنبھالیں گے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔