سرگودھا ‘میٹرک کے امتخانی سنٹر پر طلباء کو نقل لگوانے والے ملازم کو پکڑ کر مواد برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا

بدھ 4 اگست 2021 14:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے امتخانی سنٹر پر طلبائکو نقل لگوانے والے ملازم کو پکڑ کر مواد برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام ڈویڑن کے میٹرک کے امتخانات کے لئے چاروں اضلاع میں امتخانی سنٹر قائم ہیں جن میں قصبہ نورپور تھل میں میٹرک کے امتخانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول موضع چن کاکلاس iv ملازم محمد حسنات بگھورواٹرکیرئیرڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے طلبائ کو نقل کرواتے ہوئے مشکوک پایا گیا تو سنٹر سپرینٹڈنٹ ولی الرحمان نی امتحانی عملہ کی موجودگی میں ملازم کی تلاشی لی تو اس کی جیب سی3 عدد موبائل اور پیپر کا امدادی مواد برآمد ہوا جسے قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف متعلقہ پولیس نے یونیور سٹی اینڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن ملپراٹکس ایکٹ (ii)(2)1950-3 کیتحت سپرئنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :