مقبوضہ جموںوکشمیر :این آئی اے کے بانڈی پورہ میں دوگھروں پر چھاپے

بدھ 4 اگست 2021 14:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پولیس کے ہمراہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج صبح دو گھروں پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے پولیس اہلکاروںکے ہمراہ بانڈی پورہ کے علاقے Chittibandayمیں ایک دکان میں سیلز مین کے طورپر کام کرنے والے مزمل احمد بٹ اور وقار احمد لون کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ وقار عدالتی حراست میں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں گھروں کی تلاشی کے دوران این آئی اے کچھ برآمد نہیں کرسکی ہے ۔ تاہم مزمل احمد بٹ کو چھاپے کے دوران پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :