تاجراں خود بھی اور اپنے دیگر دکانداروں سمیت گاہکوں کو بھی ایس او پیز کا پابند بنائیں‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور

بدھ 4 اگست 2021 14:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سرپرست اعلی آل آزاد کشمیر باربرز اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن، صدرباربریونین میرپور حاجی محمد رفیق رحمانی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز اور اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی ۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں انجمن تاجراں خود بھی اور اپنے دیگر دکانداروں سمیت گاہکوں کو بھی ایس او پیز کا پابند بنائیں اورکاروباری اوقات کار اور ہیلتھ ایس او پیز کی مکمل پر بھی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

حاجی رفیق رحمانی نے کہا کہ باربرز ایسوایشن نے پہلے بھی لاک ڈاؤن میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا اور آئندہ بھی یہ تعاون جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام باربرز سے کہا کہ وہ ایس او پیز پر خود بھی عمل کرئیں اور دوکان میں آنے والوں کو بھی اس کا پابند بنائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں ۔ رفیق رحمانی نے کہا کہ باربرزاینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن آل آزادکشمیر کاایگزیکٹو ممبر کمیٹی کا اجلاس آئندہ ایک ہفتے کے دوران راولاکوٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کی صدارت اعجاز احمد قریشی صدر باربرز اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن آل آزادکشمیراورمرکزی سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رفیق رحمانی کرینگے ۔

اجلاس میں آزادکشمیر باربرز اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن کے اہم فیصلہ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اس خبر کو ہی اطلاع سمجھے اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں ہم دوبارہ تنظیم سازی کر رہے ہیں اور ہر ضلع و تحصیل میں باربرز کی نمائندگی کیلئے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ باربرز محنت مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے ۔