موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بدحالی سے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے،نیر بخاری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حکمت عملی سے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا

بدھ 4 اگست 2021 14:57

موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بدحالی سے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بدحالی سے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حکمت عملی سے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا،پیپلزپارٹی کے لائحہ عمل پر عملدرآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری سے پارٹی کے امریکہ عہدیداران وکلاء ونگ عہدیداران وفودنے ملاقات کی جس میں پارٹی سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔نیر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بدحالی سے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حکمت عملی سے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم تشکیل دی اور بہتر لائحہ عمل بھی دیا،پیپلزپارٹی کے لائحہ عمل پر عملدرآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔انہوں نے کہاکہ بعض جماعتوں نے اپنی ذاتی انا اور جذبات میں آکر پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالیں، پیپلزپارٹی کی حکمت عملی اور موقف آج بھی واضح ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب الیکشن مہم کی وجہ سے کشمیر میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔