اقوام متحدہ نے الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد کردی

ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، جو اس ہفتے کے آخر میں جاری کیا جائے گا،ترجمان سیکرٹری جنرل

بدھ 4 اگست 2021 14:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی اسرائیلی قابض ریاست کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ان کے گھروں سے زبر دستی نقل مکانی کو مسترد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کی گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر فلسطینیوں کی بے دخلی کے فیصلے کوموخر کیا کردیا گیا ۔

اقوام متحدہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی منتظرہے۔ڈوجارک نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، جو اس ہفتے کے آخر میں جاری کیا جائے گا لیکن ہماری پوزیشن واضح ہے۔ بین الاقوامی قانون نہ تو بستیوں کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی خاندانوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جارح محلے میں ان کے گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کے حوالے سے اپنا فیصلہ موخر کر دیا۔

اہل خانہ کے وکیل سامی ارشید نے عدالتی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ عدالت نے فریقین کے دعوے سنے۔یہ کسی فیصلے تک نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ جاری کریں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہاں کیس پر غور کرنے کے لیے ایک اور سیشن ہوگا۔ارشید نے مزید کہا کہ اس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ جراح محلے کے لوگ طابو میں زمین کے مالک ہیں اور وہاں رجسٹرڈ ہیں لیکن مسائل پیش آئے جس نے منظم رجسٹریشن کے انتظام کو روک دیا۔ ہم ان مسائل کو جلد حل کریں گے ، اور مکانات ان کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔