اسلامی جہاد کے قیدیوں نے اسرائیلی جیل النقب کمرے کو آگ لگا دی

یہ اقدام فلسطینی قیدیوں پرجیلروں کے وحشیانہ حملے کے بعد غصے اور مذمت کے اظہار کے طور پر کیاگیا،سابق اسیر

بدھ 4 اگست 2021 14:58

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) اسلامی جہاد کے قیدیوں نے جزیرہ نما النقب صحرائی جیل کے سیکشن 26 میں کمرہ نمبر 12 کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک کے سابق اسیر رہ نما شیخ خضر عدنان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام انتظامی قیدیوں میں سے چار پر قابض جیلوں کے جیلروں کے وحشیانہ حملے کے بعد قیدیوں کے غصے اور مذمت کے اظہار کے طور پر آیا۔انہوں نے کہا کہ قابض جیلوں کی انتظامیہ نے قیدیوں کو ان کمروں سے الگ تھلگ کیا۔ انہیں سیلوں میں منتقل کیا ، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے حقوق کو یقینی بنانے میں مدد کریں اور ان کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دبا ئوڈالیں۔

متعلقہ عنوان :