آتش زدگی کے واقعات پر حماس کا ترکی سے اظہار افسوس

اللہ تعالیٰ متاثرین کے لیے رحمت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ترکی کو تمام نقصانات اور برائیوں سے بچائے،تعزیتی بیان

بدھ 4 اگست 2021 14:58

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ملک کے مختلف حصوں میں لگی آگ کے پیش نظر برادر ملک جمہوریہ ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیٹیکل بیورو کے رکن اور تحریک میں عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ عزت الرشق نے ترکی کے صدر، حکومت اور عوام کو مخلصانہ تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھیجا ۔

(جاری ہے)

الرشق نے دعا کی کہ خدا تعالی سے متاثرین کے لیے رحمت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ترکی کو تمام نقصانات اور برائیوں سے بچائے۔جنوبی اور جنوب مغربی ترکی کی کئی ریاستوں میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ انطالیہ، اڈانا، مغلہ، مرسین اور عثمانیہ کو آتش زدگی کی وجہ سے صدر رجب طیب اردگان نے آفت زدہ علاقے قرار دیا۔حالیہ دنوں میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد ہفتے کی سہ پہر تک 6 اموات اور درجنوں زخمیوں تک پہنچ گئی جبکہ متعلقہ حکام زیادہ تر آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :