فلسطینیوں کامحمود عباس کے استعفے اور اتھارٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ

نزار بنات کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کے لیے فلسطین میں مظاہرے،مزاحمتی جنگجوئوں کو قتل کرنے کی بھی مذمت

بدھ 4 اگست 2021 14:58

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) فلسطین کی مختلف تحریکوں ، انتخابی امیدواروں اور انسانی حقوق کارکنوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ کے مرکز میں المنارہ چوک کے مقام پر ایک مظاہرہ کیا ہے جس میں اپوزیشن رہ نما نزار بنات کے قتل کی مذمت اور اس کے قاتلوں کے احتساب کا مطالبہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنات کے قتل کے چہلم کے موقع پر سینکڑوں شہری سٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے بنات کے قاتلوں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر کڑی تنقید کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے اتھارٹی کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن جاری رکھنے اور مزاحمتی جنگجوئوں کے قتل اور ظلم و ستم پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔خیال رہے یہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے اتھارٹی کے مخالف سیاسی رہ نما نزار بنات کو 24 جون کو الخلیل میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :