3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے‘تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ چکا ہے.شہبازشریف

ہماری جماعت کا بیانیہ ووٹ کوعزت دو کا ہے‘ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں‘جلد حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپرجاری کریں گے.مریم اورنگزیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 اگست 2021 15:07

3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے‘تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ ..
لاہور /اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2021 ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے لاہور سے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کرے. انہوں نے کہا کہ حکومت قرض پر قرض لیتی جا رہی ہے اور مہنگائی بھی بڑھاتی جا رہی ہے لیکن عوام اور عالمی مالیاتی اداروں سے جمع ہونے والا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے ؟ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے اور کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ گیا اور درآمدات دوگنا بڑھ چکی ہیں جبکہ روپے کی قدر بھی نیچے جا رہی ہے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جولائی میں امپورٹ بل 47 فیصد بڑھنا معاشی تباہی کے اشارے ہیں. ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی جماعت کا بیانیہ ووٹ کوعزت دو کا ہے اور نون لیگ کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی ہے سیالکوٹ انتخاب کے بعد ایک اور ڈرامہ جاری ہے اور ن میں سے ش وغیرہ نکلنے کی کہانیاں سنائی جارہی ہیں.

انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم مافیا ملک پر 3 سال سے مسلط ہے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اب ان کو معلوم ہے انہیں عوام منتخب نہیں کریں گے اس لیے آزاد کشمیر میں ایک سال سے انتخابات چوری کرنے کی تیاری جاری تھی شور وہی مچاتے ہیں جو انتخابات چور ہیں اور جوروز آئین شکنی کرتے ہیں. مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا جاتا ہے کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا لیکن ملکی تاریخ میں مہنگی ایل این جی خریدی گئی اور اب ملک میں بجلی اور گیس مہنگی ترین ہے انہوں نے کہا کہ اب حکومتی کرپشن پر ہر روز پریس کانفرنس ہو گی 16 ہزار ارب روپے کا قرض کہاں گیا ؟ آپ نے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا کدھر گیا چینی کمیشن ؟.

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں چینی 120 روپے کلو مل رہی ہے، عدالت میں کہتے ہیں جہانگیرترین سے تحقیقات نہیں کرنی تو کیا آج نیب توسیع کے لیے خاموش ہے ؟انہوں نے کہا کہ روزانہ پریس کانفرنسز میں شہباز شریف اور نواز شریف کا نام لیا جاتا ہے آپ نے شہباز شریف پر الزام عائد کیے ڈیلی میل کیس میں لندن ہائی کورٹ سے معافی مانگتے ہیں.