Live Updates

غیرسیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ،پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی استدعا مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کو پیر تک سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 4 اگست 2021 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی صوبائی اراکین اسمبلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی صوبائی اراکین اسمبلی کی دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا ہم چاہتے ہیں سندھ میں جلد از جلد انتخابات ہوں۔ اس معاملے پر تو جسٹس منیب اختر کا فیصلہ موجود ہے۔ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے جائیں۔ سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست 2020 میں ختم ہوا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے پہلے آپ وہ ججمنٹ پڑھ لیں پھر نوٹسز جاری کردیں گے۔

جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے بتائیں کہ اس ججمنٹ کے مطابق کیا احکامات جاری کیے گئی عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی فریقین کو نوٹسز سے متعلق استدعا مسترد کردی۔عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو پیر تک سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ قانون کے مطابق 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔

سال گزر جانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔ سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔ بلدیاتی انتخابات ہونے تک غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔ حکومت کو سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے روکا جائے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے حالات دن بہ دن بد تر ہوتے جارہے ہیں۔

بلدیاتی ادارواں سے کچھ مسائل حل ہونا شروع ہوئے تھے۔ ایک سال مکمل ہونے والا ہے پپلزپارٹی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے ہیں۔ جیسے ملک کے دیگر صوبوں میں انکا صفایا ہوا یہاں سے بھی صفایا نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکور ہیں عدالت کہ انہوں نے فوری طور پر سماعت کی ہے۔ عوام بہت پریشان ہے صوبائی معاملات سے تیرہ سال میں پپلزپارٹی لوگوں جو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

صوبے اور کراچی جیسے شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ نالائق اعلی کا ٹولہ ہیں انکا وزیر اعلی بھی شہر کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس صوبے کا وزیر اعلی گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکا ہے اسی لئے وزیر اعلی کا نام نالائق اعلی رکھا ہے۔ ہر گلی محلے میں آوارہ کتے ملتے ہیں اسی لئے کہتے ہیں کہ صوبے میں کتوں کا راج ہے۔

وزیر اعظم کا شکریہ کہ کرونا ویکیسن دی آصف زرداری وزیر اعظم ہوتے تو لوگ مر رہے ہوتے۔ اسپتالوں میں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں لہذا صوبے کے حالات بہت خراب ہیں۔ رات کو وزیر اعلی کو خواب آیا انہوں نے لاک ڈان لگادیا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ جیالوں کو اب کمشنر لگایا جارہا ہے یہاں تک کہ جھاڑو لگانے والا بھی جیالہ ہونا چاہیے۔ اس عدالت نے آپکو وزیر اعلی بھی نظر آئے گا دیگر بھی نظر آئیں۔

جب تک پپلزپارٹی اس صوبے میں اقتدار میں رہے گی بہتری نہیں ہوسکتی ہے۔ لاکھوں نے عید کی چھٹیاں کے پی کے کے سیاحتی مقام پر گزاری ہیں۔ کے پی کے صوبہ غربت سے نکل آیا ہے۔ اس 8 دن کے لاک ڈان سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کے کنٹینر روکے ہوئے ہیں کیونکہ اسٹاف نہ ہونے کی وجہ کام روکا ہوا ہے۔ بلاول زرادری و دیگر کو اس لاک ڈان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ بلاول کو اس بات کی فکر ہے کہ ملک کی اکنامی اوپر جارہی ہے۔ پپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی نون کی سیاست ختم ہوتی جارہی ہے۔ یہ جنگ ہماری جاری رہے کہ وزیر اعظم کی طرح ہم بھی سمجھتے ہیں ہم جہاد پر جارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات