سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا

جسٹس مسز راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی مستقل جج بن گئے

بدھ 4 اگست 2021 16:50

سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مسز راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی مستقل جج بن گئے۔صدر مملکت جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر مقرری کی منظوری ملی تھی۔ ایک سال پہلے تینوں ججز کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔