ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کی قربانیاں انمٹ نقوش ہیں،نواب ثناء اللہ خان زہری

بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سینہ سپر ہونا پولیس جوانمردی کی اعلیٰ مثال ہے ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 4 اگست 2021 16:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) چیف آف جھا لا وان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کی قربانیاں انمٹ نقوش ہیںبلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سینہ سپر ہونا پولیس جوانمردی کی اعلیٰ مثال ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہداء کو سلام کر تا ہوں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے ایک جا ری کر دہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس کی قربانیاں لازوال اور پولیس کی بہادری قربانیاں پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہیںبلوچستان سمیت ملک بھر میں قیام امن اور قومی تنصیبات کی حفاظت میں پولیس کا نمایاں کردار ہے کم نفری محدود وسائل کے باجود پولیس کے فرائض نبھانے اور ذمہ داریوں میں کوئی کم نہیں آئی انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کی صورت میں، پولیو مہم، کورنا مہم میں پولیس نے دیگر فورسز کے برابر کی ذمہ داریاں نبھائی ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاء کی ہے کہ پولیس شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے آمین۔