سعودی عرب میں فرض نمازوں کے بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت

کرونا کی وبا سے پہلے جاری معمول کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے،ٹونیفیکیشن جاری

بدھ 4 اگست 2021 16:53

سعودی عرب میں فرض نمازوں کے بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد نے مساجد میں فرض نماز کے فورا بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے پہلے جاری معمول کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی زور دیا گیا ہے کہ اس موقع پر تمام احتیاطی تدابیر پر کاربند رہا جائے۔اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے ہدایت جاری کی تھی کہ نماز جنازہ فرض نمازوں کے اوقات کے سوا دیگر اوقات میں پڑھی جائیں۔ یہ ہدایت کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں دی گئی تھی۔