کچے میں پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے تیسرے روز آپریشن جاری ، سبزوئی گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، اسلح برآمد کرلیا ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ

Hazoor Bux حضور بخش منگی بدھ 4 اگست 2021 17:16

کچے میں پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے تیسرے روز آپریشن جاری ، سبزوئی ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) درانی مہر کچے کے علاقے میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کے خاتمے کیلئے تیسرے روز بھی آپریشن کا سلسلہ جاری ، آج آپریشن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ ہوئی ، پولیس کی فائرنگ سے سبزوئی گینگ کے دو بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے ، اسلح بر آمد کیا گیا ، 7 مشکوک افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ، زخمی دو ڈاکوؤں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا طبی ٹریٹمینٹ بعد پولیس کسٹڈی میں رکھا جائے گا ، اس موقع پر مسلسل تین روز کی آپریشن کی صورت حال پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ چار مغویوں کو بازیاب اور دو ڈاکو جوڑو سبزوئی ، اور رحمت سبزوئی کو زخمی کیا ہے ، ان سے اسلح بھی بر آمد ہوا ہے ، انہوں کہا کہ جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کے ہر ساتھی پر سندھ حکومت کی جانب سے زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر لاکھوں روپے انعامات رکھے گئے ہیں ، سبزوئی گینگ نے چاچڑ قبیلے کے 12 افراد کو قتل کیا اس کے علاوہ اغوا برائے تاوان ، قتل غارت ، چوری ڈکیتی کے کئی مقدمات میں مطلوب ہیں ، پولیس کی کامیابی سے شہریوں نے اظہار تشکر کیا۔