ای پے پنجاب کے ذریعے جولائی میں 5 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

ای پے پنجاب سے شہریوں کو قطاروں، وقت کے ضیاع سے نجات ملی، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور

بدھ 4 اگست 2021 17:37

ای پے پنجاب کے ذریعے جولائی میں 5 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) سرکاری ٹیکسوں کی آسان ادائیگی کیلئے وضع کردہ ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے جولائی کے مہینے میں حکومتِ پنجاب کو 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہوا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ 8 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کیلئے ای پے موبائل ایپ کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا۔ شہریوں نے ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ٹریفک چالان و دیگر کی مد میں رقم جمع کروائی۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفرمنظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔