انسانی سمگلنگ کیس ، عدالت نے ملزم کو چار سال ،چار ماہ قید ،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

بدھ 4 اگست 2021 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) انسانی سمگلنگ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر سپیشل جج سنٹرل یار محمد گوندل نے جرم ثابت ہونے پر انسانی سمگلر محمد الیاس کو چار سال ،چار ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپیشل جج سنٹرل یار محمد گوندل کی عدالت میں انسانی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انسانی سمگلر محمد الیاس کو چار سال ،چار ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔عدالت نے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بطور ہرجانہ مدعی مقدمہ کو واپس کرنے ،عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد نیلام کرکے رقم ادائیگی کا حکم دیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دو دو ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :