قوم کو اپنی پولیس کے شہدائ پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری

بدھ 4 اگست 2021 18:38

قوم کو اپنی پولیس کے شہدائ  پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری
ییکراچی / اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہدائ پر فخر ہے۔ یومِ شہدائ پولیس کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہدائ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں بھی پولیس کا کردار تاریخی اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس وبائ کی روکتھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پولیس اپنی ذمیداریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے اور میں پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ #