سانگلہ ہل! (ن) لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ،مخالفین اپنی سسکیاں لیتی سیاست کو آکسیجن مہیاکرنے کی ناکام کوششوں میں ہیں،میاں اعجاز حسین

بدھ 4 اگست 2021 18:38

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) حلقہ این اے 117 پاکستان مسل لیگ (ن) کا گڑھ جانا جاتا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں اختلافات کی باتیں شدت اختیار کر گئی ہیں،ایم پی اے حلقہ پی پی131راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں اعجاز حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں،ن اور ش کی باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،میاں نواز شریف پارٹی کے قائد ، میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور مریم بی بی سمیت تمام پارٹی متحد ہیں،حکومت کی تمام تر سازشوں کے باوجود تین سالوں میں آج تک ایک بھی ہمارانمائندہ توڑ نہیں سکے،جماعتوں میں عروج زوال ہار جیت ہوتی رہتی ہے،حکومت بنتی اور توٹتی رہتی ہیں،تاہم مسلم لیگ(ن) میں کوئی اختلاف نہیں ،مخالفین اپنی سسکیاں لیتی سیاست کو آکسیجن مہیاکرنے کی ناکام کوششوں میں ہیں،2022الیکشن کا سال ہے،حکومت اس سے آگے ایک دن بھی نہیں چل سکتی،آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے وہ اپنے رابطہ دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کررہے تھی