نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

بدھ 4 اگست 2021 18:43

نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی نے بچوں کی خاطر طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ عالیہ اپنی باقی زندگی بچوں کی خاطر ایک ساتھ گزاریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال نے جوڑے کو اپنی غلطی کا احساس دلا دیا جس کے بعد اب وہ دونوں ساتھ ہی رہیں گے۔

جوڑا ساتھ جلد دبئی جانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ان کے بچے سکول میں داخل ہیں۔بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اٴْن کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات شادی سے پہلے ہی خراب چل رہے تھے، اٴْن کی اہلیہ عالیہ نے اٴْن پر بے وفائی کے الزامات لگائے تھی