سحرلودھی نے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو کی میزبانی کا آغاز کردیا

بدھ 4 اگست 2021 18:43

سحرلودھی نے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو کی میزبانی کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) اداکار و میزبان سحر لودھی نے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو کی میزبانی کا آغاز کردیا ۔ بتایاگیاہے کہ سحرلودھی گیم شوچمپئن لیگ میںمیزبانی کے فرائض سر انجام د ے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ا س سے قبل اس شو کی میزبانی کے فرائض فہیم خان سر انجام دے رہے تھے جو بعض وجوہات کی بناء پر شو کی میزبانی چھوڑ گئے تھے او اب ان کی جگہ سحر لودھی نجی ٹی وی چینل شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :