دنیا مظلوم بچوں کیلئے شہزادرائے کی آوازمیں فیض کی نظم وائرل

بدھ 4 اگست 2021 18:43

دنیا مظلوم بچوں کیلئے شہزادرائے کی آوازمیں فیض کی نظم وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) نامو ر گلوکارشہزاد رائے نے کشمیری اورفلسطینی بچوں سمیت دنیا کے ہر مظلوم اور تشدد کے شکار بچے کیلئے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم آج بازار میں پا بہ جولاں چلو گاکرریلیز کی ہے۔شہزاد رائے میوزک کے ذریعہ معاشرے کے سلگتے سیاسی وسماجی مسائل کواجاگر کرنے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پر نئے گانے کی ویڈیو شیئرز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، اب صرف آنسوئوں اور بے قراری کافی نہیں،آج زمانے کو بتادو کہ تم پرظلم ہورہا ہے۔میوزک ویڈیو میں کم سن بچوں کے علاوہ شکستہ حال اور اجڑی عمارتوں کے درمیان شہزاد رائے کو پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔گلوکار نے انسٹاپربھی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اسی طرح بچے مرتے رہیں گے اور ہم ڈرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے تعاون سے ریلیز کی جانے والی اس نظم کی میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹرفیصل قریشی ہی اور دھن شانی حیدر نے ترتیب دی ہے۔ پراجیکٹ کیلئے فیض فائونڈیشن نے بھی معاونت فراہم کی۔اس سے قبل فروری 2021 میں شہزادرائے نے طنزو مزاح سے بھرپور سیاسی گانا کون کس کا آدمی ہے ریلیزکیا تھا۔بچوں کے ساتھ زیادتی اورچائلڈ لیبرسمیت مختلف سماجی موضوعات پر آوازاٹھانے والے شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :