ڈپٹی کمشنر محمد علی نے والدین کو گھر سے بے دخل کر کے مکان پر قبضہ کرنیوالے دو بیٹوں کو قید وجرمانہ کی سزا سنا دی

بدھ 4 اگست 2021 18:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے والدین کو گھر سے بے دخل کر کے مکان پر قبضہ کرنیوالے دو بیٹوں کو قید وجرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی کو دی جانے والی درخواستوں میں ڈی ٹائپ کالونی کے محمد نذیر ظفر اور رضا آباد کے محمد اقبال نے بتایا کہ ان کے بیٹوں نے گھروں سے نکالنے کے بعد گھر پر قبضہ کر لیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مذکورہ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت دونوں کیسز کی سماعت کے دوران دونوں فریقوں کا موقف سننے کے بعد دونوں بیٹوں کو ایک ایک ماہ قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :