چیئرمین سینیٹ ایران پہنچ گئے،مشہد کے ڈپٹی گورنرنے پرتپاک استقبال کیا

بدھ 4 اگست 2021 19:38

چیئرمین سینیٹ ایران پہنچ گئے،مشہد کے ڈپٹی گورنرنے پرتپاک استقبال کیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ مشہد پہنچ گئے ۔ ڈپٹی گورنر مشہد اور کونسل جنرل عارف بھٹنی نے ائیر پورٹ پر وفد کا استقبال کیا ۔ وفد نے روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دی۔ چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے دور روزہ دورے کے دوران محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگراہم قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دورے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز دلاور خان، احمد خان، محمدعبدالقادر کے علاوہ ایوان بالاء کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔