لاہور : ڈسپیرٹی الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ کا احتجاج

بدھ 4 اگست 2021 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ ڈسپیرٹی الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گزشتہ روز الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انہیں تنخواہوں کے ساتھ 25 فیصد ڈسپیرٹی الائونس ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے مطابق اگر وفاق اپنی یونیورسٹی کے اساتذہ کو مذکورہ الائونس دے سکتا ہے تو پنجاب حکومت کیوں نہیں دے رہی مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیں گے۔ مظاہرے میں سرکاری یونیورسٹیوں کی مختلف اساتذہ تنظیموں نے شرکت کی۔