لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 9 ستمبر تک کے لئے ملتوی

بدھ 4 اگست 2021 20:14

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 9 ستمبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات کا رخصت پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ جس کے باعث عدالت نے سماعت 9 ستمبر کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جبکہ وزیراعظم اس دعوے کے حوالے سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔