مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بدھ 4 اگست 2021 20:18

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بغیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی کاز لسٹ کینسل کی گئی جسٹس محسن اختر کیانی کورونا پازیٹو ہونے کے باعث قرنطینہ میں تھے ان کی کورونا رپورٹ نیگٹو آ گئی ہے جلد مقدمات کی دوبارہ سماعت شروع کریں گے یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں آج سماعت کے لیے مقرر تھیں