ماؤ زے تنگ کی تصویر والے بیج پہننے پر چینی ایتھلیٹس کیخلاف انکوائری شروع

بدھ 4 اگست 2021 20:18

ماؤ زے تنگ کی تصویر والے بیج پہننے پر چینی ایتھلیٹس کیخلاف انکوائری ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جاپان میں تمغہ وصول کرنے کی تقریب کے دوران چین کے سابق سربراہ ماؤ زے تنگ کی تصویر والے بیج پہننے پر دو چینی سائیکل سواروں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے دو چینی سائیکل سواروں کے خلاف انکوائری شروع کی ہے ۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی او سی نے واقعے سے متعلق چینی اولمپک کمیٹی سے بھی رابطہ کیا ہے۔چینی جوڑے باؤ شانجو اور ڑونگ تیانشی نے پیر کے روز خواتین کی سائیکل ریس جیت لی تھی اور دونوں نے ماؤ زے تنگ کی تصویر والی شرٹس پہن کر سونے کے تمغے وصول کیے تھے۔ واضع رہے کہ عالمی اولمپکس میں کسی بھی قسم کے سیاسی، نسلی یا مذہبی مظاہروں پر پابندی ہے اور یہ اولمپکس قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

اولمپک چارٹر کا آرٹیکل 50 کہتا ہے کہ ‘‘کسی بھی اولمپک سائٹ، مقام یا دیگر جگہوں پر کسی بھی قسم کے سیاسی، مذہبی یا نسلی پروپیگنڈے کی اجازت نہیں ہے’’۔تاہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے پچھلے مہینے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مقابلے سے پہلے اور بعد میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن مقابلہ کے دوران یا تمغہ کی تقریبات میں اشاروں یا بیانات پر پابندی برقرار ہے۔چینی سائیکل سواروں کے بارے میں پوچھے جانے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان مارک ایڈمز نے کہا کہ کمیٹی ‘‘معاملے کو دیکھ رہی ہے’’۔خیال رہے کہ ماؤ زے تنگ نے 1949 سے 1976 تک چین پر حکومت کی اور انہیں جدید چین کا بانی سمجھا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :