چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد مشہد سے تہران پہنچ گیا

صادق سنجرانی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگرسینئر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

بدھ 4 اگست 2021 20:34

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد مشہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مشہد سے تہران پہنچ گئے۔ تہران پہنچنے پر ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور پاکستان ایران دوستی گروپ کے چیئرمین احمد امیرآبادی فراھانی نے چیئرمین سینیٹ اور پارلیمانی وفد کا استقبال کیا۔

اپنے دور روزہ دورے کے دوران محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگرسینئر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ ایران کیلئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اعلی سطح پارلیمانی وفد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز دلاور خان، احمد خان، محمدعبدالقادر کے علاوہ ایوان بالا کے اعلی حکام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کے شہر مشہد گئے جہاں ڈپٹی گورنرجنرل مشہد اور کونسل جنرل عارف بھٹانی نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ پارلیمانی وفد نے روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اللہ تبارک تعالی سے دعا کی