سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی ملاقات

وفاقی وزراء کی لوکل باڈیز مشاورتی کمیٹی میں میاں محمود الرشید کو بھی بطور رکن شامل کیاجائے‘ چودھری پرویزالٰہی

بدھ 4 اگست 2021 21:01

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی اداروں کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوکل باڈیز مشاورتی کمیٹی میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو تجویز دی ہے کہ اس کمیٹی میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کو بھی بطور رکن شامل کر لیا جائے تاکہ لوکل باڈیز حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو جلد آگے بڑھایا جا سکے۔