ملائیشین وزیراعظم نے اقتدار سے الگ ہونے سے انکار کرتے ہوئے ہر قسم کا دبائو مسترد کردیا

قانون سازوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ، آئندہ اجلاس میں اس کو ثابت کرونگا ، مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:محی الدین یاسین

بدھ 4 اگست 2021 22:38

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے اقتدار سے الگ ہونے کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قانون سازوں میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور اگلے مہینے ملک کی پارلیمنٹ اجلاس کے دوبارہ بلانے پر اپنی برتری کو ثابت کرونگا۔محی الدین کے حکمران اتحاد میں سب سے بڑا گروہ ، یونائیٹڈ ملیشیا نیشنل آرگنائزیشن ، وزیر اعظم کی حمایت پر تقسیم ہے ، جس نے مارچ 2020 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے غیر مستحکم اتحاد میںاکثریت سے حکومت کی ہے۔

ایک ٹیلی ویژن تقریر میں محی الدین نے کہا کہ شاہ سلطان عبداللہ نے اتفاق کیا کہ انہیں اعتماد کے ووٹ تک اقتدار میں رہنا چاہیے ، حالانکہ ان کے اتحاد کے کچھ ارکان نے حمایت واپس لے لی تھی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیلی ویڑن پر ہتک آمیز ریمارکس میں محی الدین نے کہا کہ ان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ان کے پاس اکثریت ہے۔محی الدین نے کہا ، "میں جانتا ہوں کہ وزیر اعظم کے طور پر میرے عہدے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

""اس لیے میں نے بادشاہ کو مطلع کیا ہے کہ میں پارلیمنٹ میں بطور وزیر اعظم اپنی قانونی حیثیت کا تعین کروں گا۔"بااثر بادشاہ نے محی الدین کو اقتدار پر اپنی غیر یقینی گرفت برقرار رکھنے میں مدد دی تھی ، تاکہ سیاسی انتشار سے بچا جاسکے کیونکہ ملائیشیا کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی معاشی بدحالی سے لڑ رہا ہی

متعلقہ عنوان :