نا اہل سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ، پیپلز پارٹی رہنماء حاجی محمد عباس

بدھ 4 اگست 2021 22:12

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) رہنماء پیپلز پارٹی ضلع قصور حاجی محمد عباس نے کہا ہے کہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،غریب اور مزدور طبقہ شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے جس وجہ سے غریب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ایوان وزیراعظم ،صدر ہائوس ، گورنر ہائوسز کو یونیورسٹی میں تبدیل نہیں کیا گیا اور 50لاکھ گھر اور 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ بھی و فا نہیں ہو سکا ۔

ا ن خیالات کے اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر سردار ارسلان اقبال ، سید علی مر تضیٰ گیلانی ، چوہدری حمز ہ امجد ،حاجی محمد علی مدنی ، بلال حسین ،محمد وقاص ارشد، عبدالرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ حاجی محمد عباس نے مزید کہا کہ انشا ء اللہ آ ئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی قوت بن کر سامنے آ ئے گی اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔