ْپولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا،مولانا محمد شفیق دولت زئی

پولیو قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،صوبائی ترجمان جمعیت علماء اسلام (س)

بدھ 4 اگست 2021 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء وصوبائی تر جمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے پھول جیسے معصوم بچے عمر بھر کے لئے معذوری کا شکار ہوکر معاشرے کے اوپر بوجھ بن جاتے ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگاپولیو قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس سے بچے ہمیشہ کیلئے دوسروں پر بوج بن جاتے ہیںعوام سیاسی و سماجی رہنما اور علما کرام مہم کو کامیاب بنانے میں اپنار مثبت کردار ادا کریںانہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خلاف مہم قومی فریضہ ہے والدین مہم کے دوران اپنے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر نسل کو موزی وائرس سے محفوظ بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :