Live Updates

حمزہ شہباز کی سابق ایم این اے عبدالمجید خان خانان خیل کو بھکر کے حلقہ پی پی 89سے الیکشن کمپین چلانے کی ہدایت

بدھ 4 اگست 2021 23:19

دلیوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے سابق ایم این اے عبدالمجید خان خانان خیل کو بھکر کے حلقہ پی پی 89سے الیکشن کمپین چلانے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز شریف سے بھکر کے سابق ایم این اے اور ضلعی صدر مسلم لیگ( ن )عبدالمجید خان خانان خیل نے لاہور میں تفصیلی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے بھکر کے حلقہ پی پی 89سے ابھی سے الیکشن کمپین چلانے کی ہدایت کردی ۔سابق ایم این اے و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بکھر عبدالمجید خان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بھکر کے حلقہ پی پی 89 سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے امیر محمد حسن خیلی جن کا حلقہ میں ابھی تک کوئی مدمقابل نہیں اور وہ ناقابل شکست تصور کیے جاتے ہیں ۔آئندہ الیکشن میں ان کی جگہ حمزہ شہباز شریف کو الیکشن لڑانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے مقابلہ میں ملکی سطح کی مضبوط ترین شخصیت کو الیکشن لڑوا کر اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی جا سکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات